جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے


ملک کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس امین الدین آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت کی جانب سے گذشتہ شب تقرری کی منظوری دی گئی تھی، جس کے بعد ایوانِ صدر میں حلف برداری کی تقریب ہو گی۔

ملک کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس امین الدین آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی یہ تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہوگی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری جسٹس امین الدین سے حلف لیں گے۔

f58c6e61-8509-4533-a03e-270579157465
f58c6e61-8509-4533-a03e-270579157465

گذشتہ شب صدر مملکت نے جسٹس امین الدین کی بطور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تقرری کی منظوری دی تھی۔ وزارتِ قانون کی جانب سے اس تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین 26ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم ہونے والے آئینی بینچ کے سربراہ بھی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس امین الدین کی تقرری کے لیے صدر کو ایڈوائس بھیجی تھی۔ جسٹس امین الدین چھبیسویں آئینی ترمیم کے تحت قائم ہونے والے آئینی بینچ کے سربراہ بھی ہیں۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے بعد آج ہونے والی تقریب میں اعلیٰ حکومتی و عدالتی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔

یاد رہے حکومت کی جانب سے 27ویں ترمیم کے ذریعے آئین میں سپریم کورٹ اور ججز سے متعلق بڑی تبدیلیوں کے بعد سپریم کورٹ کے دو ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ جمعرات کو مستعفیٰ ہو گئے تھے۔

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف عقیل ملک نے دونوں ججوں کے استفعوں کی تصدیق کی۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہ ہو سکا کہ آیا دونوں استعفے منظور کر لیے گئے یا نہیں۔
ادھر لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن اور سابق اٹارنی مخدوم علی خان بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں