.

حرم مکی میں آن لائن تدریس قرآن کلاس جاری:ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے شروع کیے گئے توسیع حرم کے منصوبے کے تحت آن لائن قرآن کریم کی کلاسز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت حرم مکی کے لائن تدریس قرآن سرکل میں 70 ہزار طلباء وطالبات قران پاک کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ توسیع حرم کے پروجیکٹ کے تحت اس شعبے میں بھی مزید وسعت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ آن لائن قرآن کریم پڑھنے میں دلچسپی رکھنے والے غیرملکی مسلمانوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حرم مکی میں آن لائن قرآن کی صبح وشام کلاسز جاری ہیں جن میں روزانہ 24 مرد اساتذہ اور 12 معلمات خدمات انجام دے رہی ہیں۔