توسیع مطاف، فی گھنٹہ 1 لاکھ 07 ہزار زائرین کے طواف کی گنجائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے مسجد حرام اور مطاف کی توسیع کے جاری منصوبے کا ایک بڑا حصہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے جس کے بعد فی گھنٹہ ایک لاکھ 7 ہزار زائرین طواف کعبہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ قبل ازیں مطاف میں 30 ہزار زائرین فی گھنٹہ طواف کی سعادت حاصل کرتے رہے ہیں۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق صحن مطاف میں 279 مربع میٹر کی اضافی گنجائش پیدا کی گئی ہے اور اضافی مقام پر 30 ہزار افراد طواف کرسکیں گے جب کہ ماضی میں اس جگہ 10 ہزار زائرین طواف کرسکتے تھے۔

Advertisement

توسیع حرم کے بعد مطاف کی چوتھی اور پانچویں منزل سمیت مجموعی طور پر 12 ہزار 350 میٹر مربع مطاف تیار کیا گیا ہے۔

توسیع کے دوران نہ صرف طواف کی سہولت کو پیش نظر رکھا گیا ہے بلکہ زائرین کی آزادنہ نقل وحرکت کو یقینی بنانے کے لیے دوسری سعودی توسیع، سعی کے لیے بنائی گئی منازل کی توسیع، چھتوں اور گراؤنڈ فلور کی توسیع بھی شامل ہے۔

توسیع حرم کے بعد مسجد کے اندرونی احاطے میں دو لاکھ 79 ہزار نمازیوں کی نماز کی گنجائش پیدا کی گئی ہے۔ المیزانین منزل معذور اور وہیل چیئراستعمال کرنے والے زائرین کے لیے مختص کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں