مدینہ منورہ: خادم حرمین کی ہدایت پر 'المناخہ بازار' پھر سے آباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے مغرب میں واقع "المناخہ بازار".. لُغوی طور پر اس سے مراد وہ مقام ہے جہاں پرانے زمانے میں تجارتی قافلے جمع ہوا کرتے تھے۔ تاریخی طور پر یہ وہ مقام ہے جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹوں پر مشتمل تجارتی قافلوں کے پڑاؤ کے لیے مخصوص کیا تھا۔

اس حوالے سے ایک سرکاری اہل کار نے بتایا کہ "قدیم آثار اور بازاروں کو پھر سے زندہ کیا جا رہا ہے۔ اسی لیے مدینہ منورہ میں اسلامی اور نبوی ورثے پر توجہ کے سلسلے میں المناخہ بازار کا بھی احیاء عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ وہ بازار ہے جہاں نبی کریم علیہ الصلات و السلام کے قدم مبارک پڑے اور انہوں نے اس کو تاجروں اور دیگر افراد کی جانب سے خرید و فروخت کے لیے ایک آزاد مقام بنا دیا تھا۔"

Advertisement

"المناخہ بازار" کو دوبارہ بسانے کا اقدام خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد امت کے ورثے اور نبوی میراث کی دیکھ بھال کرنا ہے۔ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مدینہ منورہ کے لوگوں میں سے پھیری اور پتھارے لگانے والے ایک ہزار افراد کو جگہ فراہم کی گئی۔

سرکاری اہل کار نے اس بازار کی شرائط کے حوالے سے بتایا کہ "مال بیچنے والا اس ٹھکانے پر ٹھہرا نہیں رہ سکتا کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس بازار کی بنیاد اسی طریقے پر رکھی تھی کہ جو آگیا وہ خرید و فروخت کے بعد چلا جائے۔ یہاں کسی کی اجارہ داری یا جگہ استعمال کرنے والے فروخت کنندگان سے کسی قسم کے ٹیکس یا فیس کی وصولی نہیں ہے۔"

المناخہ کا بازار پھیری اور پتھارے لگانے والوں کی گنجائش پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اشکالات کا حل بھی پیش کرتا ہے، وہ مال فروش جو مسجد نبوی کے اطراف اور اس کے صحنوں میں ٹریفک کی آمد و رفت اور لوگوں کی نقل و حرکت میں شدید رکاوٹ اور اژدہام کا سبب بنتے تھے۔

ایک خاتون مال فروش نے المناخہ بازار کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ بہت بڑی کوشش ہے جس پر ہم شکر گزار ہیں۔ تاہم منفی پہلو بھی ہیں جن کی طرف توجہ کی جانی چاہیے۔ سب سے اہم مسئلہ جو ہم کو تھکا دیتا ہے وہ یہ کہ ہمیں اپنے سامان کو اٹھا کر چلنا پڑتا ہے جو ہم نہیں کرسکتے۔ ہم ہر بار آتے جاتے ہوئے مال کو نہیں اٹھا سکتے۔ ہم اس کو یہاں بنا کسی پہرے کے چادر سے ڈھانپ دیں گے اور اس پر پتھر رکھ دیں گے ، بس ہم یہ ہی چاہتے ہیں۔"

المناخہ بازار، موجودہ زمانے کے لحاظ سے زیادہ متمدن طور پر کام کی منڈیوں کی توسیع کے ویژن سے مطابقت رکھنے والے نئے حلوں کی ایک کڑی ہے۔ مدینہ منورہ ریجن کے گورنر کا بھی یہ ہی موقف ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں