بشارالاسد کی حمایت فرض عین ہے: مفتیٔ اعظم شام

شام کے اندر اور باہر رہنے والے مسلمان صدر اسد کا ساتھ دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کے مفتیٔ اعظم شیخ احمد بدرالدین حسون نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں صدر بشارالاسد کی حمایت کو اندرون یا بیرون ملک رہنے والے تمام مسلمانوں (شامیوں) کا مذہبی فریضہ قراردیاہے اور کہا ہے کہ ان کی یہ حمایت فرض عین کا درجہ رکھتی ہے۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ان کا ایک بیان نشر کیا ہے جس میں انھوں نے تمام عربوں اور مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ شام کے دشمنوں کے خلاف جہاد کریں۔انھوں نے اس جہاد کو فرض عین قرار دیا ہے۔

مفتیٔ اعظم نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ اگر عالمی برادری نے شام پر فوجی حملہ کیا تو امریکا اور یورپ میں خودکش حملے شروع ہوجائیں گے۔انھوں نے خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے ان علماء پر کڑی تنقید کی ہے جو بشارالاسد سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے شامی عوام کی حمایت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سنڈے ٹائمز میں حال ہی میں شامی حکومت کے شائع شدہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بشارالاسد کے تحت شام مشرق وسطیٰ میں آخری ''سیکولر''ریاست ہے۔اگر علوی صدر کو اقتدار سے نکال باہر کیا گیا تو راسخ العقیدہ اسلام پسند اقتدار میں آجائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں