رمضان میں پہلی افطاری کی تیاری کیسے کریں؟ ماہرین کی بہترین ہدایات کے ساتھ
دانش مندانہ انتخاب جو روزے کے بعد جسم کی کمی پوری کریں اور سحری تک مستحکم توانائی فراہم کریں
رمضان میں مغرب کی اذان کے وقت جسم کئی گھنٹے بھوکا اور پیاسا رہنے کے بعد فوری توانائی اور پانی کی ضرورت محسوس کرتا ہے، اس لیے افطار کا درست انتخاب نہایت اہم ہوتا ہے تاکہ توانائی بحال ہو اور نظامِ ہضم پر بوجھ بھی نہ پڑے۔
1 - کھجور.. بہترین آغاز
کھجور افطار شروع کرنے کا روایتی اور بہترین انتخاب ہے۔ اس میں موجود قدرتی شکر معتدل انداز میں توانائی فراہم کرتی ہے، جبکہ فائبر، پوٹاشیم اور اینٹ
2 - پانی پھر سوپ
طویل روزے کے بعد جسم کو سب سے پہلے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بعد گرم سوپ (جیسے دال یا سبزی کا) معدے کو کھانے کے لیے تیار کرتا اور نمکیات کی کمی پوری کرتا ہے۔ ابتدا میں زیادہ چکنائی والے سوپ سے پرہیز بہتر ہے۔
3 - ہلکی پروٹین
پروٹین پیٹ بھرنے اور توانائی کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ ماہرین کے مطابق گرِلڈ چکن، مچھلی، کم چکنائی والا گوشت، دالیں، چنے اور انڈے اچھے انتخاب ہیں۔ تلنے کے بجائے اُبالنا، بھاپ میں پکانا یا گرِل کرنا بہتر ہے۔
4 - پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس
روزے کے بعد جسم کو دیرپا توانائی درکار ہوتی ہے۔ اس کے لیے براؤن رائس، دلیہ، ثابت اناج کی روٹی یا بیکڈ آلو مفید ہیں، جو بلڈ شوگر کو متوازن رکھتے ہیں۔
5 - سبزیاں.. لازمی جز
سبزیاں فائبر، وٹامنز اور معدنیات فراہم کرتی ہیں۔ زیتون کے تیل کے ساتھ سلاد ہاضمہ بہتر بناتا ہے اور اضافی کیلوریز کے بغیر پیٹ بھرنے کا احساس دیتا ہے۔
6 - صحت مند چکنائیاں
زیتون کا تیل، بغیر نمک والے میوے یا ایواکاڈو معتدل مقدار میں مفید ہیں، مگر تلی ہوئی اشیاء سے بچنا چاہیے۔
7 - میٹھا؟
رمضان میں میٹھا کم مقدار میں اور فوراً افطار کے بعد نہیں بلکہ کچھ دیر بعد لینا بہتر ہے۔ تازہ پھل یا کم میٹھی کھیر بہتر متبادل ہو سکتے ہیں۔
متوازن افطار کی مثال
· 2 کھجور + پانی
· دال کا سوپ
· سلاد
· گرِلڈ چکن
· آدھا کپ براؤن رائس
· تھوڑی مٹھائی یا پھل
آہستہ کھائیں اور مقدار کم رکھیں۔ ممکن ہو تو افطار دو حصوں میں کریں اور افطار سے سحری تک پانی پیتے رہیں۔ میٹھے مشروبات اور سوڈا سے پرہیز کریں۔
-
قاہرہ کی فضاؤں میں پہلی بار ہزاروں ڈرونز کے ذریعے رمضان کا استقبال
مصری دارالحکومت کے آسمان پر اسماء الحسنیٰ کی ایمان پرور بہار
مشرق وسطی -
رمضان : اسرائیل صرف دس ہزار فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں جانے کی اجازت دینے پر راضی
اسرائیلی ریاست نے مسجد اقصی میں رمضان المبارک کے دوران بھی فلسطینی مسلمانوں کے ...
مشرق وسطی -
رمضان میں عمرہ ویزا کی تفصیلات ... اجرا سے روانگی تک
رمضان کا سیزن سال بھر کے دوران معتمرین کی سب سے زیادہ تعداد کا مشاہدہ کرتا ہے۔ اس ...
مشرق وسطی