عالمی حالات تشویش ناک ہوتے جا رہے ہیں:پیوتن
روسی صدر ولادی میر پیوتن نے خبردار کیا ہے کہ عالمی حالات تیزی کے ساتھ تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں کسی بھی وقت کوئی بڑا المیہ رونما ہوسکتا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ماسکو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر پیوتن نے کہا کہ ہم عالمی قانون کا مکمل احترام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ دنیا عقل اور فہم و فراست کا مظاہرہ کرے گی اور بین الاقوامی تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
گذشتہ روز روسی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ان کا ملک ’ٹویٹس کی سفارت کاری‘ میں شامل نہیں ہوگا بلکہ وہ ٹھوس قربت پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
انہوں نے یہ بات اس وقت کی جب امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام کے معاملے پر روس پر ٹویٹس کے ذریعے کڑی تنقید اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ شام میں دوما کے مقام پر کیمیائی حملے کے بعد دمشق کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔
-
پوتین شام میں لڑائی ختم کرانے کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں: فرانس
فرانسیسی صدر امانویل میکرون نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین پر زور دیا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
شام میں داعش تنظیم شکست سے دوچار ہوچکی : ولادی میر پوتین
روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ شام میں داعش تنظیم شکست سے دوچار ہوچکی ...
بين الاقوامى -
پوتین نے 2014ء میں مسافر طیارے کو مار گرانے کا حکم کیوں دیا تھا ؟
روس کے صدر ولادیمر پوتین کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2014ء میں ایک مسافر طیارے کو مار ...
بين الاقوامى