اس سال تہران سے 12 ہزار سے زائد افراد فریضہ حج ادا کریں گے
ایرانی حج و وزٹنگ اتھارٹی کے سربراہ عباس حسینی نے کہا ہےکہ اس سال دارالحکومت تہران سے 12,520 افراد حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایرانی ادارہ حج و وزیٹر کے 380 ملازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ حج مشنز میں رجسٹرڈ افراد کے طبی معائنے ہو چکے ہیں اور دیگر متعلقہ طریقہ کار مکمل کر لیا جائے گا۔