وزٹ ویزا پر حج و عمرہ کی اجازت نہیں ہے: سعودی عرب
لگ بھگ 350 کمپنیاں اور ادارے عازمین کو ان کی آمد سے لے کر روانگی تک بہترین خدمات فراہم کر رہی ہیں
سعودی عرب میں حج و عمرہ کی وزارت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ وزٹ ویزا مناسک حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں دیتا۔
وزارت نے مزید کہا کہ ویزٹ ویزا پر مکہ مکرمہ آنے والے ضیوف الرحمن کو ہم یاد دلانا چاہتے ہیں کہ ویزٹ ویزا پر حج کے مناسک ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویزٹ ویزا 90 دن کا ہے اور مدت ختم ہونے سے قبل عمرہ ادا کر لینا بھی ضروری ہے۔ لہذا ضوابط کی خلاف ورزی سے گریز کیا جائے۔
واضح رہے لگ بھگ 350 کمپنیاں اور ادارے ہیں جو عازمین کو ان کی آمد سے لے کر عمرہ کی مناسک ادا کرنے کے بعد اپنے وطن روانگی تک بہترین خدمات فراہم کر رہی ہیں۔
-
حج سیزن کے دوران مکہ کے غیر ملکی رہائشیوں اور ورکرز کو ڈیجیٹل پرمٹ جاری
سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے حج کے دوران مکہ مکرمہ میں کام کرنے والے ملازمین اور ...
بين الاقوامى -
مقامی عازمین حج کو کرونا وائرس سمیت دیگر ویکسینز لگوانا ہوں گی: سعودی محکمہ صحت
سعودی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ داخلی عازمین حج کو رواں سال تین ویکسینز لگوانا ہوں ...
بين الاقوامى -
حج انتظامات، آج سے سعودیوں کے بغیر اجازت مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی
سعودی جنرل سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ حج کو ریگولیٹ کرنے والی ہدایات پر عمل کرتے ...
مشرق وسطی