سعودی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ داخلی عازمین حج کو رواں سال تین ویکسینز لگوانا ہوں گی۔
سعودی خبر رساں ادارے'ایس پی اے' کے مطابق محکمہ صحت کے معاون ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمٰن ابو داھش نےسے بتایا کہ مملکت کے شہری اور مقیم غیر ملکی عازمین حج کو انفلوائنزا، گردن توڑ بخار اور کرونا وائرس کی ویکسینز لگوانا ہوں گی اور اس مقصد کے حصول کے لئے ملک بھر کے چالیس فیصد ہیلتھ سینٹر ویکسین فراہم کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ رواں سال سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو انفلوائنزا، گردن توڑ بخار اور کرونا وائرس کی ویکسینیز لگائی جارہی ہیں، یہ پابندی امراض سے بچاؤ والے حفاظتی صحت مراکز کی جانب سے لگائی گئی ہے۔
-
حج انتظامات، آج سے سعودیوں کے بغیر اجازت مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی
سعودی جنرل سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ حج کو ریگولیٹ کرنے والی ہدایات پر عمل کرتے ...
مشرق وسطی -
’’امسال سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والوں سے قربانی کی اضافی رقم نہیں لی جائے گی‘‘
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا ہے کہ حج 2023 کے لیے انتظامات ...
پاكستان -
عازمین حج کی پہلی پرواز 21 مئی کو سعودی عرب کیلیے روانہ ہوگی
عازمین حج کی پہلی پرواز 21 مئی کو کراچی اور اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ...
پاكستان