ایران کے شہر قزوین میں 19 جون 2025 کو سوگواران اسرائیلی حملوں کے ہلاک شدگان کے جنازے میں شریک ہیں۔ (رائٹرز)
اسرائیل کے ساتھ تنازع کے آغاز سے اب تک کم از کم 610 افراد ہلاک ہو چکے ہیں: ایران
ہلاک شدگان میں 13 بچے بھی شامل
ایران نے منگل کے روز کہا ہے کہ 13 جون کو اسرائیل کے ساتھ تنازع کے آغاز سے اسلامی جمہوریہ میں کم از کم 610 شہری ہلاک اور 4,700 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمان پور نے کہا، "وہ تمام عام شہری ہیں۔" انہوں نے 400 سے زیادہ ہلاکتوں اور 3,056 زخمیوں کی سابقہ تعداد میں اضافے کا اعلان کیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، "گذشتہ 12 دنوں کے دوران ہسپتالوں کو انتہائی دلخراش مناظر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔"
وزارت نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے ہلاک شدگان میں پانچ ڈاکٹرز اور امدادی کارکنان کے ساتھ ساتھ 13 بچے بھی شامل تھے جن میں سے کم عمر ترین بچہ دو ماہ کا تھا۔
وزارت نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی حملوں میں سات ہسپتالوں اور نو ایمبولینسوں کو نقصان پہنچا۔