Your browser doesn’t support HTML5 video
شدت پسند مصری تنظیم کا سربراہ تین ساتھیوں سمیت ہلاک
مصری سیکیورٹی فورسز کی ایک تازہ کارروائی میں جزیرہ نما سیناء میں سرگرم شدت پسند تنظیم 'انصار بیت المقدس' کے اہم کمانڈر کو اس کے تین دیگرساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے"اے ایف پی" کے مطابق مصری حکام کا کہنا ہے کہ انصار بیت المقدس کے کمانڈر شادی المنیعی کے خلاف کارروائی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جزیرہ نما سیناء میں کی گئی، جس میں انتہائی مطلوب المنیعی اور اس کے تین دیگر ساتھی مارے گئے۔
مصری حکام کا کہنا ہے کہ المنیعی معزول صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد گذشتہ ایک سال سے سیکیورٹی اداروں اور اہم حکومتی تنصیبات پرحملوں میں ملوث تھا اور سیکیورٹی ادارے اسے پکڑنے کی مسلسل کوشش کرتے رہے ہیں۔
اسی بارے میں
-
مصری سیناء میں مشتبہ اسلامی جنگجووں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ -
مصر کے علاقے سیناء میں فوجی بس پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک -
سیناء میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا -
انصار بیت المقدس دہشت گرد تنظیم ہے: امریکا -
انصار بیت المقدس کا مصری ہیلی کاپٹر گرانے کا دعوی -
’’انصار بیت المقدس‘‘ نے رفح میں کار بم حملے کی ذمے داری قبول کرلی