انصار بیت المقدس کا مصری ہیلی کاپٹر گرانے کا دعوی
ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، حملہ نہیں ہوا: فوجی ترجمان
القاعدہ سے منسلک عسکری گروپ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایک فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔ ہیلی کاپٹر مار گرانے کا واقعہ جزیرہ نما سینائی میں پیش آیا ہے۔ جبکہ مصری فوج کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ سے گرا ہے۔ اس حادثے میں پانچ فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔
انصار بیت المقدس گروپ اس سے پہلے بھی ملک بھر میں کئی دھماکوں اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔ انصار بیت المقدس کے مطابق اس کے عسکریت پسندوں نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا تھا۔
انصار بیت المقدس کے مطابق سینائی کے قریب شیخ زواید کے علاقے گرایا گیا ہے اور عملے کے تمام ارکان ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے سینائی کے علاقے میں جولائی2013 سے اب تک متعدد مرتبہ فوجی اہلکار اور پولیس اہلکار عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔ اب یہ حملے دارالحکومت قاہرہ تک پھیل چکے ہیں۔
-
قاہرہ میں متعین ایران کےناظم الامور کی وزارت خارجہ طلبی
ایران کا تشدد کے واقعات پر اظہارتشویش مصر کے داخلی امور میں مداخلت ہے:ترجمان
مشرق وسطی -
قاہرہ میں بم دھماکہ، بس تباہ، 5 افراد زخمی
بس جامعہ الازہر کے قریب ضلع نصر میں دھماکے کا نشانہ بنی
مشرق وسطی -
مصر کی جامعات میں پولیس اور طلبہ میں جھڑپیں
جامعہ قاہرہ کے 7 اور اسیوط کی دو جامعات سے 18 طلبہ گرفتار
مشرق وسطی