مصری سیناء میں مشتبہ اسلامی جنگجووں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ
نشانہ خطا ہونے پرراکٹ مکان پر گرنے سے دو افراد ہلاک
مصر کے شورش زدہ علاقے سیناء میں العریش فوجی چوکی پر مشتبہ اسلامی جنگجووں کی جانب سے کئے جانے والے راکٹ حملے میں دو سویلین افراد جاں بحق جبکہ تیسرا زخمی ہو گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا نشانہ خطا ہونے کی وجہ سے داغے جانے والے راکٹ رہائشی مکان پر گرے، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک شخص کا دھڑ اور ٹانگیں بری طرح زخمی ہوئیں۔
علاقے سے العربیہ کے نامہ نگار نے بتایا کہ رپورٹ فائل کئے جانے تک حملہ آوروں اور مصری فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کا مقابلہ جاری تھا۔
اس سے قبل العریش کے علاقے میں ہی فوجی چیک پوسٹ کے قریب سے گذرنے والے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک مصری سپاہی زخمی ہو گیا تھا۔ یہ علاقہ بحر متوسطہ کے ساحل پر واقع غزہ کے مشرق میں واقع ہے۔