سعودی عرب: صحراء میں نخلستان، بریدہ میں ایک ملین پودوں کی شجرکاری کا منصوبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وسط میں ریت کے ٹیلوں ، ہموار اراضی اور میدانوں کے بیچ 12 ملین مربع میٹرکے رقبے پر ایک زرعی علاقہ تیار کیا جا رہا ہے جس میں پانچ لاکھ پودوں کی شجرکاری کا منصوبہ ہے۔

القصیم کے علاقے میں "بریدہ نخلستان" اپنی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ القصیم ریلوے اسٹیشن اور شہزادہ نائف بن عبدالعزیز ہوائی اڈے کے قریب ہونے کی وجہ سے اپنے اسٹریٹجک محل وقوع سےمنفرد مقام رکھتا ہے۔

شمالی سیکٹرمیں محکمہ ماحولیات کے ڈائریکٹر اور شجرکاری کمیٹی کے چیئرمین انجینیر محمد الدخیل ابو شیل نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو اپنے بیان میں کہا کہ ہم نخلستان میں 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف رکھتے ہیں۔ ہم اپنے ہدف کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اس نخلستان میں الطلح، القرض، السمر، السدر، خلیجی غاف اور دیگر شامل ہیں۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

انہوں نے مزید کہا کہ آبپاشی کے نیٹ ورک کے حوالے سے ایک بڑے آبپاشی نیٹ ورک کو نئے پانی کی مین لائن کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے جو بریدہ شہرکو چھوڑ کر مختلف اور طویل قطروں کے ساتھ 2.5 ملین لکیری میٹر سے زیادہ ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بریدہ نخلستان پراجیکٹ کا ہدف اس سال کے دوران 10 لاکھ درخت لگانا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں