سعودی عرب سمیت 34 ممالک کی فوجی مشقیں ’نجم الساطع 2023‘ مصر میں اختتام پذیر
بین الاقوامی فضائی مشقوں شاہین-10 میں پاکستانی ائر فورس کی فضائی برتری اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کی نئی تاریخ رقم
پاک فضائیہ کے شاہین بیک وقت دو مختلف ممالک، چین اور مصر میں بڑے پیمانے پر جاری مشترکہ فضائی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستان اور سعودی عرب سمیت 34 ملکوں کے مسلح افواج کے دستوں کی مشترکہ فوجی مشقیں ’نجم الساطع [برائٹ سٹار] 2023‘ مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس پر منعقد ہوئیں۔ یہ مشقیں پاک فضائیہ کی اپنی فضائی برتری اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی جانب ایک اہم سنگ میل ہیں۔
ادھر پاک فضائیہ کا جے-10 سی اور جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں سمیت پائلٹس، ایئر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی و گراؤنڈ عملہ چین میں پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کی میزبانی میں شاہین-10 کوڈ نام سے ہونے والی فضائی مشقوں میں شرکت کر رہا ہے۔
پاک-چین مشترکہ سالانہ فضائی مشقیں شاہین-10 شمال مغربی چین کے جیوکوان اور ینچوان شہروں میں جاری ہیں۔ یہ غیر معمولی فضائی مشقیں پاک فضائیہ کی لگن اور بے مثال صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تربیت اور تعاون کو فروغ دینے کے پاک فضائیہ کے عزم کا پختہ ثبوت ہیں۔
چین میں شاہین-10 اور اتحادی ممالک کے ہمراہ مصر میں منعقدہ برائٹ سٹار فضائی مشقیں پاک فضائیہ کو اپنے آپریشنل تجربات کے فروغ اور دنیا بھر سے دیگر ہم منصبوں کے ساتھ تجربے اور علم کے تبادلے کے لیئے ایک انمول مواقع فراہم کر رہی ہیں۔
#فيديو_الدفاع | القوات المسلحة تختتم مشاركتها في تمرين «النجم الساطع»، الذي نُفذ في قاعدة محمد نجيب العسكرية في جمهورية مصر العربية. pic.twitter.com/IXcughBCHG
— وزارة الدفاع (@modgovksa) September 15, 2023
سعودی وزارت دفاع نے مصر میں منعقدہ برائٹ سٹارمشقوں میں سعودی دستوں کی شرکت کے حوالے سے ایم ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے سعودی فوجی دستے بری، بحری اور فضائی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں اور چھاتہ بردارمشق میں بھی شریک ہیں۔
سعودی آرمی ٹریننگ اتھارٹی کے سربراہ میجرجنرل عادل البلوی نے کہا کہ ’سعودی فوجی دستوں نے مقررہ تمام اہداف حاصل کرلیے۔ خصوصا بین الاقوامی سرحدووں کے تحفظ، سائبر سیکیورٹی، بحری امن، میزائل ڈیفنس آپریشن میں تعاون اور مشترکہ بین الاقوامی عسکری آپریشنز کے نفاذ سے متعلق تجربات کا تبادلہ کیا گیا‘۔
میجر جنرل عادل البلوی نے اس سے قبل کہا تھا کہ ’مشترکہ مشقوں کا مقصد شریک افواج کے درمیان آپریشنل تصورات میں یکسانیت لانے کے لیے ہم آہنگی، پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانا، دہشت گردی اور گوریلا جنگ کے انسداد کی منصوبہ بندی اور سکیموں پر عمل درآمد ہے‘۔
شاہین-10 اور برائٹ سٹار فضائی مشقوں میں پاک فضائیہ کی بیک وقت شرکت پاک فضائیہ کی بہترین کارکردگی، پیشہ ورانہ مہارت اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی مسلسل جستجو کے عزم کا ایک واضح ثبوت ہے۔ یہ مشقیں پاکستان اور اس کے بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان تعاون اور دوستی کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہیں اور علاقائی استحکام و سلامتی کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔
-
امریکا اور سعودی عرب کی مسلح افواج کی مشترکہ مشق ریڈ سینڈز 23.2 اختتام پذیر
امریکا اور سعودی عرب کی مسلح افواج نے رواں ہفتے الریاض میں مشترکہ فوجی مشق میں حصہ ...
بين الاقوامى -
پاک نیوی اور سعودی شاہی بحریہ کی مشترکہ مشقیں، میری ٹائم آپریشنز کا مظاہرہ
پاکستان بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ بحری مشق نسیم البحر اور ...
بين الاقوامى -
پاکستانی اور سعودی بحریہ کی مشترکہ بحری مشقیں جاری
پی این ایس سیف پر تقریب منعقد ہو گی، کمانڈنگ آفیسر کموڈور عتیق الرحمان بریفنگ دیں ...
پاكستان