غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اسرائیلی فوج اب تک غزہ کے 43341 فلسطینیوں کو قتل کر چکی ہے۔
وزارت صحت کے بیان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 27 فلسطینی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل ہوئے ہیں۔ جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک 102105 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
کسی اسرائیلی جنگ میں فلسطینیوں کے قتل اور زخمی ہونے کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے اور یہ سب سے طویل جنگ ہے۔