اسرائیلی بمباری :غزہ میں مزید 23 فلسطینی شہید، جنگ بندی کی امید مدھم پڑنے لگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیلی فوج نے غزہ میں بمباری کو مزید تیز کرتے ہوئے اتوار کے روز غزہ میں 23 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ یہ بات غزہ میں صحت کے شعبے سے متعلق حکام نے بتائی ہے۔

بیان کے مطابق ان 23 فلسطینیوں میں سے نصف کے قریب فلسطینیوں کو شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ جہاں اسرائیلی فوج نے ایک ماہ سے نئی جنگی یلغار کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اسرائیلی فوج شمالی غزہ میں یہ مسلسل بمباری اس آڑ میں کر رہی ہے کہ اس کے بقول حماس اس علاقے میں خود کو از سر نو منظم کررہی ہے۔

اسرائیل نے اس سلسلے میں زمینی اور فضائی دونوں افواج کو متحرک کیا ہے۔ مقامی فلسطینیوں کے مکمل صفائے کے لیے بمباری کے علاوہ شہریوں کو اپنے گھر اور علاقہ چھوڑ کر نکل جانے پر مجبور کر رہی ہے۔

فلسطینیوں کے مطابق اسرائیلی فوج کی کوشش ہے کہ غزہ کے درمیان اپنے لیے بفر زون بنا کر غزہ کو نہ صرف تقسیم کر دے بلکہ اس پر اپنی گرفت بھی پکی کر لے۔ تاہم اسرائیل تردید کرتا ہے۔

غزہ کے طبی حکام اورطبی عملے کے ارکان نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ جبالیہ کے علاقے بیت لاھیہ میں 13 فلسطینی اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے قتل کیے ہیں۔

واضح رہے جبالیہ میں 8 پناہ گزین کیمپ موجود ہیں۔ اسرائیلی فوج ان کیمپوں کو ہی ہدف بنا رہی ہے۔ باقی فلسطینی اتوار کے روز غزہ شہر اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج نے قتل کیے ہیں۔ تاہم اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز کی اپنی کارروائیوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے جبالیہ میں مزید ایک ڈویژن فوج بھیجی ہے جو پہلے سے موجود فوجی بٹالینز کے ساتھ شامل ہو کر جنگی کارروائیوں کا حصہ بنے گی۔ جبالیہ اور شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کی نئی جنگی مہم کو پیر کے روز ایک ماہ مکمل ہو جائے گا۔ یہ جنگی مہم 5 اکتوبر کو شروع کی گئی تھی۔ جس میں اسرائیلی فوج نے سینکڑوں فلسطینیوں کو بےدریغ قتل کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج اور سویلین فلسطینیوں سے متعلق ایک ادارے 'کوگاٹ' نے کہا ہے کہ پولیو کی دوسری ویکسینیشن کے مرحلے کے لیے شمالی غزہ میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کی جارحیت جبالیہ ، بیت لاھیہ اور بیت حنون کے ہزاروں بچوں کی پولیو ویکسینیشن میں رکاوٹیں پیدا کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں