یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل 24 نومبر 2024 کو بیروت، لبنان میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ یّری سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔ (رائٹرز)
یورپی یونین کے بوریل کا فریقین پر امریکی جنگ بندی تجویز قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے پر زور
لبنان جلد ملک کا صدر منتخب کرے: بوریل
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اتوار کو بیروت کے دورے کے دوران اسرائیلی حکومت اور لبنان کی حزب اللہ دونوں پر جنگ بندی کی امریکی تجویز کو قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔
بیروت میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جوزپ بوریل نے لبنانی رہنماؤں پر زور دیا کہ ملک میں اقتدار کا دو سالہ خلا ختم کرنے کے لیے وہ ایک صدر منتخب کریں اور انھوں نے لبنان کی مسلح افواج کی حمایت کے لیے 200 ملین یورو کا وعدہ کیا۔