شام کی "سانا" خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے شام اور لبنان کی سرحد پر واقع "جوسیہ" کراسنگ پر حملہ کیا ہے۔
ایجنسی نے اس حملے کے حوالے سے مزید کوئی اضافی معلومات فراہم نہیں کیں۔
"جوسیہ" کراسنگ شامی گورنری حمص کے دیہی علاقوں میں قصیر کے علاقے میں لبنان کی سرحد پر واقع ہے۔
یہ حملہ ان حملوں کے سلسلے کا حصہ تھا جو اسرائیل نے برسوں پہلے شام میں شروع کیے تھے۔ ان میں ایرانی اور حزب اللہ کے مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
سینکڑوں فضائی حملے
قابل ذکر ہے کہ 2011ء میں شام میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں، جن میں اسرائیل کے بقول ایران اور حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
لیکن ان اسرائیلی حملوں کی رفتار میں حالیہ ہفتوں میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ لبنان پر اسرائیلی جنگ میں شدت آئی ہے۔
تل ابیب شاذ و نادر ہی شام میں حملے کرنے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے لیکن وہ مسلسل اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ شام میں ایران اور حزب اللہ کی فوجی موجودگی کی کوششوں کا مقابلہ کرے گا۔