اسرائیلی بمباری سے ایک لبنانی فوجی جاں بحق، حزب اللہ کا اشدود اڈے پر حملہ
لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 3,670 ہو گئی
اسرائیلی فوج لبنانی علاقوں پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔ حزب اللہ نے بھی اسرائیل کی جانب راکٹ فائر کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فیلڈ میں بھی اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں ۔ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے قصبوں میں پیش قدمی کر رہی ہے۔
حالیہ میدانی پیشرفت میں العربیہ اور الحدث کے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ العامریہ میں لبنانی فوج کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا۔ البیاضہ سے گولہ باری کی گئی تھی۔ اس حملے میں ایک لبنانی فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
قومی خبر رساں ایجنسی نے شمع ۔ طیر حرفا کے محور پر حزب اللہ کے جنگجوؤں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں میں شدت آنے کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیلی فوج مذکورہ قصبوں پر بمباری کر رہی ہے اور جھڑپ والے علاقے پر اپنی جاسوسی اور ڈرون پروازیں تیز کر رہی ہیں۔
الخیام قصبہ میں اسرائیلی زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد سے سب سے مشکل اور پرتشدد راتوں میں سے ایک رات کامشاہدہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے شدید آگ کے احاطہ میں الخیام میں اپنی دراندازی جاری رکھی۔ اسرائیلی فوج کے توپ خانے نے اس کے مختلف محلوں پر بمباری کی اور فوجی طیاروں نے ایک سے زیادہ پروازیں شروع کیں۔ ان حملوں میں کئی محلوں میں املاک کو بڑا نقصان پہنچا۔ مغرب کی جانب ایک پورا محلہ دھماکے سے اڑا دیا گیا۔
یاد رہے علاقے کے کچھ رہائشیوں کو اسرائیلی فوج کی طرف سے فون کالز موصول ہوئیں جس میں انہیں خبردار کیا گیا کہ وہ ان علاقوں میں نہ جائیں جہاں ان کے محل وقوع کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ ’’دیر مار میماس‘‘ کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے خانقاہ مار میماس کے نیچے بمباری کی اور شہر کے آس پاس کی وادی اور پہاڑوں پر شقیف قلعہ اور دریائے اللیطیانی کے کنارے پر حملے کیے۔ اسرائیلی فوج نے الخردلی روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ یہ روڈ النبطیہ کو مرجعیون سے ملاتا ہے۔ اس پر دھاوا بول کر ٹریفک کو معطل کردیا گیا۔ کسی بھی کار اور گاڑی کو گزرنے نہیں دیا جا رہا۔ اتوار کے روز حزب اللہ نے تل ابیب شہر میں ایک "فوجی ہدف" اور جنوبی اسرائیل میں ایک بحری اڈے پر بمباری کا اعلان کیا۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے اتوار کی صبح اشدود بحری اڈے پر ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔ یہ اڈا لبنان کی سرحد سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ ایک اور بیان میں کہا گیا کہ اتوار کی صبح ایک "مشترکہ آپریشن" شروع کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ "تل ابیب شہر میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔
قبل ازیں العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی تھی کہ لبنان سے تل ابیب اور وسطی اسرائیل پر 5 طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغے گئے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں سائرن بجنے لگے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ صرف ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل اسرائیل میں گرا اور باقی چار کو فضائی دفاع نے روک دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے لبنان سے شروع ہونے والے دو ڈرونز کو روکنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 5 قصبوں کے مکینوں کو انخلاء کی وارننگ جاری کرتے ہوئے انہیں دریائے الاولی کے شمال کی طرف جانے کو کہا ہے۔
جاں بحق لبنانیوں کی تعداد 3670 ہوگئی
ایک سرکاری ذریعہ نے اعلان کیا کہ لبنان میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 3,670 ہو گئی ہے۔ 15 ہزار سے زیادہ لبنانی زخمی ہو چکے ہیں۔ صرف ہفتہ کے روز بیروت میں اسرائیلی حملوں میں 50 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے۔
-
امریکہ لبنان تنازعے کا سفارتی حل چاہتا ہے : وزیر دفاع لائیڈ آسٹن
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے زور دیتے ہوئے کہا ہے 'امریکہ لبنان کے مسئلے کے ...
بين الاقوامى -
لبنان میں جنگ بندی تک پہنچنے کا اچھا موقع ہے: اسرائیلی حکام کا انکشاف
امریکی صدر کے خصوصی ایلچی آموس ہوچسٹین کے اس ہفتے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ...
مشرق وسطی -
شام اور لبنان کی سرحد پر واقع "جوسیہ" کراسنگ پر اسرائیلی بمباری
شام کی "سانا" خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے شام اور لبنان کی سرحد پر واقع ...
بين الاقوامى