شام کے شہر القُنیطرہ میں 30 جولائی 2024 کو سکیورٹی فورسز کا ایک رکن کھڑا ہے جس کے پس منظر میں اسرائیل کے زیرِ قبضہ گولان کی پہاڑیاں نظر آ رہی ہیں۔ (رائٹرز)
اسرائیلی سرحد کے قریب القُنیطرہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے: شامی حزبِ اختلاف کی افواج کا دعوی
دو باغیوں اور ایک شامی افسر کے مطابق شامی حزبِ اختلاف کی افواج نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کی سرحد کے قریب شامی گولان میں القُنیطرہ شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ شامی افسر نے رائٹرز کو افواج کی دستبرداری کی تصدیق کی۔