Residents check the site of Saturday's Israeli airstrike in the southern port city of Tyre, Lebanon, Sunday, March 23, 2025. (AP Photo/Mohammad Zaatari)
لبنان سے اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے کے شبے میں متعدد شامی اور فلسطینی گرفتار
لبنانی فوج نے امشتبہ افراد کو اسرائیل کی جانب راکٹ داغنے کے الزام میں گرفتار کرنےکا اعلان کیا ہے۔
ایک سکیورٹی ذریعے نے العربیہ/الحدث کو بتایا کہ لبنانی فوج نے اسرائیل کی طرف راکٹ داغنے کے الزام میں دو شامی اور دو فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ لبنانی فوج جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی فریق کو برداشت نہیں کرے گی۔ فوج نے زور دیا کہ اس کا سرحدی گشت چوبیس گھنٹے جاری رہے گا۔
قبل ازیں جمعے کے روز لبنانی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے جنوبی لبنان کے علاقے ققعیہ الجسر میں راکٹوں کے لانچنگ سائٹ کی نشاندہی کی ہے۔ اس نے انہیں لانچ کرنے والوں کی شناخت کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
لبنانی فوج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل نے پہلے بیان کیا تھا کہ راکٹ فائر اسرائیل کے مفادات میں ہے۔ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافات میں کریات شمونہ کی جانب راکٹ فائر کے جواب میں گولہ باری کررہاہے۔
ہیکل نے ہفتے کے روز ایک بیان میں مزید کہا کہ فوج مجرموں کی شناخت کے لیے ضروری تحقیقات کر رہی ہے اور متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لبنانی فوج کی تعیناتی میں واحد رکاوٹ لبنانی سرزمین کے اندر پوائنٹس پر اسرائیل کی موجودگی ہے۔