اسرائیلی فوج : جنوبی غزہ میں سکیورٹی زون کی وسعت کے لیے زمینی جنگ میں اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیل نے جنوبی غزہ میں سکیورٹی زون کو وسیع کرنے کے لیے زمینی فوج کی کارروائیاں بڑھا دی ہیں۔ ہہ بات اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق اس نے اپنی کارروائیوں کے اس دائرے کو رفح کے نزدیک جنینا تک وسعت دی ہے۔ تاکہ جنوبی غزہ کے سکیورٹی زون کو وسیع کیا جا سکے۔

واضح رہے جنگ بندی معاہدے کو وسعت دینے کے بجائے اسرائیل نے 18 مارچ 2025 سے نئے سرے جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ اب تک اسرائیلی فوج نے تازہ جنگی جارحیت کے دوران 920 سے زائد فلسطینی قتل کر لیے ہیں۔

جبکہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل اس جنگی جارحیت کے لیے بھی اپنی فضائیہ کے ذریعے بمباری اور بری فوج گولہ باری کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں