روبيو والشيباني في ميونيخ (وزارة الخارجية السورية)
شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے 62 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آمد کے بعد انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شام کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ اہم ترین مقامی اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی جانب سے شامی حکومت اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز ( قسد) کے ساتھ حالیہ انضمام کے معاہدے اور داعش کے خلاف جنگ میں شامی ریاست کی کوششوں کے لیے امریکہ کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
15 فروری تک
یاد رہے آج سے شروع ہونے والی کانفرنس کی کارروائیاں رواں ماہ کی 15 فروری تک جاری رہیں گی۔ یہ بین الاقوامی سلامتی کے مسائل پر بحث کے لیے دنیا کے ممتاز پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جہاں مشرق وسطیٰ کے معاملات، جغرافیائی سیاسی چیلنجز اور عالمی استحکام پر بات چیت کے لیے قائدین اور فیصلہ ساز جمع ہوتے ہیں۔