IMF logo AFP

آئی ایم ایف نے 200 یونٹ تک کے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی حکومتی تجویز مان لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عالمی مانیٹری فنڈ [آئی ایم ایف] نے حکومت پاکستان کی جانب سے بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف کی تجاویز میں 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے سہولت کی منظوری دے دی ہے۔ مالیاتی ادارے نے 400 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ریلیف کی تجویز مسترد کر دی۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بل قسطوں میں ادا کرنے اور آخری تاریخ کے بعد بل جمع کروانے پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق ان ریلیف اقدامات سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے 40 لاکھ صارفین کو سہولت دی گئی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں