بین الاقوامی مالیاتی فنڈ [آئی ایم ایف] کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ معاہدے کی منظوری کے بعد روپےکی قدر میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گذشتہ تین روز سے روپیہ روز بروز مضبوط ہوتا جارہا تھا، جس کے بعد آج بروز جمعرات انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 روپے 47 پیسے کم ہو گئی، جس سے ڈالر 272 روپے کی سطح پر آ گیا۔
اس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان شروع ہوا اوراس وقت ڈالر کی قیمت 275 روپے 07 پیسے پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور جمعرات کے روز 100 انڈیکس 116 پوائنٹس بڑھ کر 45631 کی سطح پر آ گیا۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر اور گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی اسٹیٹ بینک کو منتقلی کے بعد روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ گذشتہ شب آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے بھی پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
-
آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام کی منظوری دے دی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بورڈ نے بدھ کے روز پاکستان کے لیے 3 ارب ...
پاكستان -
پاکستان آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے لیے پُرامید
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اس امید کااظہار کیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ...
پاكستان -
وزیراعظم بینک دولت پاکستان میں 2 ارب ڈالرکی منتقلی پرسعودی ولی عہد کے ممنون
شہبازشریف نے سفیر نواف بن سعید سے ملاقات میں فراخدلانہ اورغیرمتزلزل حمایت پرسعودی ...
پاكستان