وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت اور مدد کرنے پر سری لنکا کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور سری لنکا موجودہ معاشی مشکلات کے بھنور سے جلد نکل آئیں گے۔
پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ "آپ نے پاکستان کے دوست اور خیر خواہ کا کردار ادا کیا، پاکستان کے عوام کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔"
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا قریبی بااعتماد دوست ہیں، علاقائی ترقی اور امن کے لئے سری لنکا کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان اور سری لنکا موجودہ معاشی مشکلات کے بھنور سے جلد نکل آئیں گے۔ سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے وزیر اعظم کی طرف سے نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا قریبی دوست ہے، دوستوں کی مدد کرنا ہی دوستی ہے۔ سری لنکا کے صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی مشکل حالات میں کاوشوں کو سراہا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جورجیوا سے ملاقات کے موقع پر سری لنکا کے صدر نے زور دیا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کرے۔
سری لنکا کے صدر نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے کہا تھا کہ دیوالیہ ہونے کی وجہ سے سری لنکا کو شدید مصائب کا شکار ہونا پڑا، پاکستان کو اس صورتحال سے بچایا جائے
-
دیوالیہ پن سے نجات کے لئے سری لنکا نے وزارت خزانہ جواری ٹائکون کے سپرد کر دی
سری لنکا میں ہونے والی بد ترین تباہی کے بعد سری لنکا میں جوئے کے ایک بڑے ٹائکون کو ...
بين الاقوامى -
مسز سری لنکا کو تاج پہنا کر واپس لے لیا گیا، تنازع کی ویڈیو وائرل
مسز سری لنکا 2021 کی فاتح پشپیکا ڈی سلوا کو تاج پہنایا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد ...
بين الاقوامى -
سری لنکا:صدرکی رہائش گاہ پردھاوے کے بعد مظاہرین کی سوئمنگ پول میں غوطہ خوری
سری لنکاکے دارالحکومت کولمبو میں مظاہرین نے صدر گوتابایاراجاپکشے کی رہائش گاہ پر ...
ایڈیٹر کی پسند