ایم بی سی کے موسیقی مقابلے میں عراقی گلوکار کی جیت
جنگ زدہ عراق میں آہستہ آہستہ زندگی کی رونقیں بحال ہورہی ہیں اور گذشتہ دس بارہ سال سے جاری جنگ اور خانہ جنگی کے ماحول میں اب فنون لطیفہ سے وابستہ افراد بیرون ملک ہونے والے مقابلوں میں اپنے فن کے جوہر دکھارہے ہیں اور جیت بھی رہے ہیں۔
ستار سعد بھی انہی فن کاروں میں سے ایک ہیں۔انھوں نے ایم بی سی ٹیلی ویژن کے زیراہتمام موسیقی کے حتمی مقابلے الصوت میں اپنے تین حریفوں کو مات دے دی ہے اور ماہرین نے انھیں اول قراردیا ہے۔
ایم بی سی ٹی وی چینل نے بیروت میں عرب دنیا کے نوآموز گلوکاروں کے درمیان گانا گانے کے اس مقابلے ''الصوت''کا اہتمام کیا تھا۔اس میں عرب دنیا سے تعلق رکھنے والے ایک سو فن کاروں نے شرکت کی اور آواز کا جادو جگایا۔
ان نوآموز کو فن کاروں کو مقابلے میں حصہ لینے سے قبل خطے کے بڑے موسیقی کاروں نے تربیت دی تھی۔انھیں گانا گانے کے گُر سکھائے تھے اور گانے کے لیے ریاض کے دوران بھی ان کی نگرانی کی تھی۔
ان ایک سو فن کاروں میں سے جن چار گلوکاروں کو حتمی مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ان میں شام کے حالہ قصیر،مصر کے وہام اور عراق کے سعد اور سمور جالا شامل تھے۔نوجوان فن کاروں کی ٹیموں کی قیادت لبنان کے عاصی الحلانی ،مصر کے شیریں،عراق کے کاظم السحر اور تیونس کے صابر الریابی کررہے تھے۔
بیروت میں منعقدہ اس شو میں حصہ لینے والوں نے شائقین کو محظوظ کیا۔ان کے علاوہ پیروٹو ریکو کے گلوکار ریکی مارٹن نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
-
جامعہ کویت میں اخوانی طلباء نے محفل موسیقی کا انعقاد روک دیا
کویتی اخوان المسلمون تصادم کی راہ پر گامزن؟
مشرق وسطی -
ایرانیوں کو جینز پہننے کی آزادی نہیں: نیتن یاہو کی پریشانی
اسرائیلی وزیر اعظم کی ٹی وی انٹرویو میں مغربی موسیقی اور ہم جنس پرستی کی وکالت
مشرق وسطی -
پاکستانی طالبان صوفیانہ اسلام کی تعلیمات پر چراغ پا
موسیقی پر پابندی اور خواتین کو گھروں میں ہی رہنا چاہئے: طالبان
پاكستان -
موسیقی کو حرام ٹھہرانے والے کشمیری مفتی خود میوزک کے دل دادہ نکلے
علامہ بشیر الدین ماہ صیام میں بینڈ کی دھنوں پر جھومتے پکڑے گئے
بين الاقوامى