ایران میں خامنہ ای کی تقاریر پر مشتمل ایپ کا اجراء

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی حکام نے ایک سمارٹ فون ایپلیکیشن جاری کی ہے جس کی مدد سے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے چاہنے والے ان کی تمام تقاریر کو فون پر سن سکیں گے۔

آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ کے مطابق Khamenei.ir کے نام سے متعارف کروائی جانے والی ایپلیکیشن اینڈرائیڈ یا ایپل کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے موبائل فونز کے لئے دستیاب ہو گی۔ ابتدائی طور پر یہ ایپلیکیشن صرف فارسی زبان میں جاری کی گئی ہے۔

موبائل فون پر انٹرنیٹ کی مدد سے ایرانی سپریم لیڈر کی 1989 سے لے کر تمام تقاریر تک رسائی ہو گی جبکہ اس کے علاوہ ان کے پیغامات اور تصاویر بھی میسر ہوںگی۔ ان تقاریر کو سال کے حوالے سے تقسیم کیا گیا ہے اور صارفین کسی ایک خاص لفظ کے حوالے سے بھی مواد تلاش کرسکتے ہیں۔

ایران کی سات کروڑ 80 لاکھ آبادی سے میں سے تقریبا 4 کروڑ افراد انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں جن میں حکومتی رہنما بھی شامل ہیں جو کہ سرکاری امور کے لئے بھی انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

مگر ایرانی حکام وقتا فوقتا غیراخلاقی مواد اور اسلامی حکومت پر تنقید کو ایرانی عوام سے چھپانے کے لئے معروف ویب سائٹس پر پابندی لگاتے رہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size