سعودی بیگمات کا بزرگ شوہر کے لئے تیسری دلہن کا ' تحفہ'
#سعودی_عرب کے شہر #طائف کے ایک 70 سالہ شخص کی بانچھیں اس وقت خوشی اور حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئیں جب اس کی دو بیگمات نے اسے تیسری شادی کی اجازت دیتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ وہ تیسری جوان دلہن کی تلاش میں اس کی عملی معاونت بھی کرنے کو تیار ہیں۔
ستر سالہ 'دلہا' عواد بن عوعامر الشعیبی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اسے اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا جب اس کی بیویوں نے تیسری شادی کا آئیڈیا پہلی بار اس کے سامنے بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا "پہلے مجھے لگا کہ میری بیویاں مذاق کر رہی تھیں۔ مگر وہ انتہائی سنجیدگی سے یہ بات کہ رہی تھیں کہ انہوں نے یہ فیصلہ میرے لئے اپنی محبت اور عزت کی وجہ سے کیا ہے کیونکہ وہ مجھے خوش دیکھنا چاہتی ہیں۔"
#شادی کی یہ تقریب طائف کے ایک ہال میں منعقد کی گئی تھی اور اس کی تمام تیاریاں عواد کی پہلی دو بیویوں نے مکمل کی تھیں۔ الشعیبی کو اس بات پر بہت خوش تھے کہ ان کی بیگمات نے اپنا وعدہ وفا کیا اور شادی کے روز بھی سارے انتظامات خود مکمل کئے تھے۔
الشعیبی کا کہنا تھا کہ "میں کبھی اپنی بیگمات کی جانب سے اس تحفے کو بھلا نہیں پائوں گا۔" نو بیاہتا جوڑا شادی کی تقریب کے فورا بعد اپنے ہنی مون کے لئے روانہ ہو گیا۔
-
"غربت میں محبت بھی فرو ہو جاتی ہے"
40 ہزار ریال کا بل دیکھ کر صدقے واری جانے والا شوہر بیگم کو دکان میں چھوڑ گیا
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں ہتھ چھٹ شوہر کو قید، کوڑوں کی سزا
سعودی عرب کی ایک عدالت نے شوہر کو اپنی بیوی کے منہ پر تھپڑ مارے اور تھوکنے کی ...
ایڈیٹر کی پسند -
تین شہید فلسطینی بیٹوں کی مامتا کا دُکھ !
فاطمہ الکسبہ اور شوہر کی حج کے لیے حجاز مقدس آمد
بين الاقوامى