دنیا کی کم عمر ارب پتی دوشیزہ سے ملئے
انیس سالہ الیکزنڈرا انڈرسن کی دولت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ہے
دُنیا کے ارب پتی دولت مندوں کی تفصیلات شائع کرنے والے جریدہ ’فوربز‘ نے سال 2016ء کے امراء کی فہرست شائع کی ہے۔ اس فہرست میں دو ارب پتی شخصیات میکسیکو کے کارلوس سلیم حلو اور انیس سالہ الیکزنڈرا انڈرسن خصوصی توجہ کا مرکز ہیں۔
کارلوس سلیم حلو اس لیے توجہ کا مرکز رہے کہ ایک سال میں انہیں 27 ارب 100 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے جب کہ انڈرسن رواں سال کی کم عمر ارب پتی ہونے کی بناء پر شہرت حاصل کر رہی ہیں۔ انڈرسن کی دولت کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔
انیس سالہ الیکزنڈرا انڈرسن کا تعلق ناروے سے ہے اور وہ اپنے ملک کی نویں امیرں ترین شخصیت ہیں جب کہ 'فوربز' کی فہرست میں شامل امراء میں ان کا 1476واں نمبر ہے۔ رواں سال کی فہرست میں 1810 نئے ارب پتی اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ الیکزنڈرا کی بڑی بہن کیتھرینا بھی ایک ارب 20 کروڈ ڈالر دولت کی مالک ہیں مگرعمر میں بڑی ہونے کی بناء پر ان کا کوئی خاص چرچا نہیں ہے۔ 'فوربز' نے اپنی رپورٹ کے لیے مشاہیر میں چھوٹی ہمیشرہ اور گھوڑوں کی دلدادہ الیکزنڈرا انڈرسن کو شامل کیا ہے۔ ناروے میں اس کا پورا خاندان اعلیٰ نسل کے گھوڑے پالے کے حوالے سے مشہور ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نارویجن کاروباری شخصیت جوھان انڈرسن نے اپنی ملکیتی کمپنی کی چند ماہ پیشتر دولت بیٹیوں میں تقسیم کردی تھی جس کے بعد الیکزنڈرا انڈرسن کےحصے میں والد کی کل میراث کا 42 فی صد حصہ آیا۔
الیکزنڈرا انڈرسن کی اپنے ہی ہم عمر ایک نوجوان کے ساتھ گہری دوستی ہے مگر ان کا چرچا میڈیا میں بہت کم ہوا ہے۔ سوائے چند ایک گھوڑ دوڑ کے مقابلوں کے انڈرسن کو بہت کم ذرائع ابلاغ میں دیکھا گیا۔
اس سے قبل سنہ 2008ء میں فوربزجریدے نے کم عمر ارب پتی دوشیزہ کی فہرست میں لبنان کے سابق مقتول وزیر اعظم رفیق حریری کی صاحبزادی ھند الحریری کو جگہ دی تھی جس کی اس وقت عمر 24 سال تھی۔ سنہ 1984ء کو پیدا ہونے والی ھند الحریری کی دولت ایک ارب 100ملین ڈالر بتائی گئی تھی۔
فوربز فہرست کے مطابق معمر ترین ارب پتی خواتین کی فہرست میں فرانسیسی لیلیان بیٹنکور کا نام شامل کیا ہے۔ اس کی دولت 36 ارب 100 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ وہ ’’لوریال‘‘ گروپ کے بانی آنجہانی لیوجن سکولر کی اکلوتی اولاد ہیں۔ انہوں نے یہ دولت اپنے والد کی سنہ 1957ء میں وفات کے بعد حاصل وراثت میں پائی تھی۔
-
چند منٹ میں زکر برگ کی دولت میں 4 ارب، 850 ملین ڈالرکا اضافہ
’’فیس بک‘‘کے بانی امریکا کے چوتھے اور دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص
ایڈیٹر کی پسند -
چار سو امیر ترین ایک دن میں 124 ارب ڈالر گنوا بیٹھے
دینا کی چار سو امیر ترین شخصیات کی دولت میں دو روز قبل اس وقت 124 ارب ڈالر کی کمی ...
ایڈیٹر کی پسند -
الولید بن طلال کا ساری دولت خیرات کرنے کا اعلان
ارب پتی سعودی شہزادے الولید بن طلال نے اپنی تمام دولت یعنی بتیس ارب ڈالر فلاحی ...
بين الاقوامى