بلند فشار خون کے 'چٹورے' مریضوں کے لئے خوشخبری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بلند فشار خون میں مبتلا مریضوں کے لئے خوشخبری ہے کہ اب وہ اپنے 'من پسند نمکین' کھانوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو نمک جیسے 'سفید زہر' سے مزید ڈرایا نہیں جا سکے گا۔

اس مقصد کے لئے جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی نے ایک 'سمارٹ کانٹا' تیار کیا ہے۔ جدید کانٹے پر لگے پیلے بٹن کو دبانے سے الیکٹرک کرنٹ کے ذریعے سے نمک کی مقدار کھانے میں براہ راست شامل ہونے کے بجائے کھانا کھانے والے کے دماغ کو نمکین ذائقے کا احساس منتقل ہوتا ہے۔

منفرد کاٹنا ڈیزائن کرنے والوں کے مطابق اس منصوبے پر کام 2012 میں شروع ہوا تھا اور اب اسے مزید جدت دیتے ہوئے تیزاب کا ذائقہ چکھنا بھی شاید ممکن ہو سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں