بحرین : خلیجی امریکی اجلاس میں امریکہ ایران مفاہمت کی یاد داشت پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں آج جمعرات کو خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان مشترکہ وزارتی اجلاس کا آغاز ہوا۔ اجلاس میں ایرانی معاملے کی تازہ ترین صورت حال اور دونوں فریقوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

یہ اجلاس امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کے بعد منعقد ہوا ہے۔ اس میں خلیجی ممالک کی جانب سے مذاکراتی عمل کی پیش رفت اور خطے کی سکیورٹی اور استحکام پر اس کے اثرات پر گہری نظر ہے۔

اجلاس کے دوران وزراء حالیہ مفاہمتوں کی روشنی میں امریکی ایرانی مذاکرات سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مشترکہ دل چسپی کے علاقائی امور پر باہمی رابطے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے خلیجی دورے کے دوران اس بات کی تصدیق کی تھی کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کیے جانے والے کسی بھی فیصلے سے متعلق بات چیت میں اپنے خلیجی اتحادیوں کو شامل رکھے گا۔

مذاکرات میں امریکہ اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات کی جا رہی ہے، خاص طور پر علاقائی سکیورٹی، جہاز رانی کی آزادی اور توانائی کی منڈیوں کے استحکام سے متعلق امور کے ساتھ ساتھ علاقائی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مربوط کرنا شامل ہے۔

بحرین، روبیو کے خلیجی دورے کا آخری پڑاؤ ہے، جس میں متحدہ عرب امارات اور کویت بھی شامل تھے۔ یہ دورہ امریکی سفارتی کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد خطے میں تیز رفتار تبدیلیوں کے پیش نظر خلیجی اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں