کھانے کی 6 چیزیں فریزر سے دور رکھیں!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عموما لوگ کھانے پینے کی ہرچیز کو فریج یا ڈیپ فریرزمیں زیادہ وقت تک محفوظ رکھنے کے خیال سے ڈال دیتے ہیں مگر بعض ماکولات ومشروبات کو فریزر میں رکھنا نقصان دہ بلکہ خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے قارئین کی دلچسپی اور رہ نمائی کے لیے ایسی چند چیزوں کی تفصیل بیان کی ہے جنہیں فریج میں رکھنا بے مقصد ہی نہیں بلکہ مضربھی ہے۔ اس لیے ان چیزوں کو فریج میں رکھنے سے گریز ہی بہتر ہے۔

ٹماٹر ہرقسم کے سالن کا حصہ اور سلاد کا حصہ ہے مگر عموما انہیں فریج میں ڈال کرہم انہیں اپنے لیے مضر صحت بنا دیتے ہیں۔ فریج میں رکھنے سے نہ صرف ٹماٹر کی سرخ رنگت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ ٹماٹر کے طبعی خواص بھی متاثر ہوتےہیں۔

کم درجہ حرارت آلو کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ فریج میں رکھنے سے آلو جم جاتے ہیں جس سے ان کی افادیت متاثر ہوتی ہے۔

کافی کی اپنی ایک خاص خوشبو ہوتی ہے۔ اگر اسے فریج میں رکھا جائے تو وہاں موجود دوسری تمام اشیاء کی بُو کافی میں شامل ہوجائے گی۔ اس لیے ماہرین کافی کو فریج میں رکھنے سے سختی سے منع کرتے ہیں۔ البتہ اگرآپ فریج کے اندرکی ناپسندیدہ بو ختم کرنا چاہتے ہیں تو اس مقصد کے لیے کافی فریج میں رکھی جاسکتی ہے۔

بعض لوگ پکی پکائی روٹی بھی فریج میں محفوظ کرتے ہیں مگرروٹی فریج میں رکھنے سے زیادہ سخت ہوجاتی ہے۔

تربوز کو ٹھنڈا کرنےکی غرض سے اسے فریج میں ڈالا جاتا ہے مگر یاد رکھیے کہ ایسا کرنے سے تربوز میں موجود مضرصحت اجزاء کے اخراج ممکن نہیں رہتا جس کے نتیجے میں تربوز مضر صحت ہوسکتا ہے۔

شہد کو حفاظت کی غرض سے فریج میں رکھنے والے یاد رکھیں کہ ایسا کرنے سے اس کی رنگ اڑنے اور استعمال میں سخت ہونے کا اندیشہ ہے۔

لہسن فریج میں رکھنے سے اس لیے گریز کیا جائے کیونکہ اس کے نتیجے میں فریج میں بدبو پھیل جاتی ہے جو فریج میں موجود دوسری اشیاء پر اثرانداز ہوتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size