.

پیرس کی شمعیں.. سعودی "کھجوروں" کی مہک کے ساتھ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے درالحکومت پیرس میں ڈیزائننگ اور قیمتی مصنوعات کے حوالے سے معروف Maison Abriza نے شہر کے ایک پوش ایریا میں اپنے نئے شو روم کا افتتاح کیا۔ اس نئے مرکز پر ایک منفرد انداز کی شمعیں پیش کی گئی ہیں جو اس سے پہلے فرانس یا یورپی ممالک میں نہیں دیکھی گئیں۔

ان شمعوں سے نکلنے والی بھینی بھینی مشرقی خوشبو کو عرب دنیا میں سعودی کھجور کی خوشبو کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ یہ کھجور سعودی عرب کے صوبے قصیم سے درآمد کی جاتی ہیں اور اسے مہک والی شمع تیار کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ نئے مرکز میں دیگر مشرقی مہکوں کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

منفرد نوعیت کی اس شمع کوPorcelaine de l'imoge کے ڈبے میں پیش کیا جتا ہے۔ تقریبا 170 گرام وزنی شمع کی قیمت 350 امریکی ڈالر کے قریب ہے۔

اس شمع کے خیال کی مالک اور اس کو ڈیزائن کرنے والی لبنانی نژاد ریما غندور کا کہنا ہے کہ ان پر بچپن سے ہی اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کی دھن سوار تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی کا کچھ حصہ کویت اور افریقہ میں بھی گزارا۔ بعد ازاں وہ روشنیوں کے درالحکومت پیرس منتقل ہو گئیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ قیمتی شمعیں فرانس میں تیار ہو رہی ہیں۔