حجر اسود کو بوسہ.. سکیورٹی اہل کار کی بوڑھے نابینا کی معاونت
سوشل میڈیا پر ایک نئی وڈیو زیر گردش ہے جس میں حرم مکی میں ایک عمر رسیدہ "نابینا" شخص اپنے بیٹے کے ہم راہ حجر اسود کی جانب بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اس دوران موقع پر موجود سکیورٹی اہل کار نے آگے بڑھ کر اس عمر رسیدہ شخص کی مدد کی اور حجر اسود تک پہنچایا تاکہ وہ شخص اور اس کا بیٹا بوسہ دے سکیں۔
وڈیو میں اس بوڑھے شخص کے بیٹے کی جانب سے اپنے باپ کے واسطے حسن سلوک اور نیکی کا بہترین برتاؤ نظر آیا۔ لڑکے نے حجر اسود کے بوسے کے عمل کے بعد اپنے باپ کو کندھوں پر اٹھا لیا۔ اس وڈیو کلپ سے اندازہ ہوتا ہے کہ حرم مکی میں سکیورٹی اہل کار دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین پر کس طرح توجہ دیتے ہیں اور اپنی بساط کے مطابق ان میں اکثر کی خواہش اور چاہتوں کو پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔
-
حرم مکی کے فرش میں لگے سنگ مرمر کی ٹھنڈک کا راز!
موسم گرما میں جب سورج آگ برسا رہا ہوتا ہے تو مسجد حرام اور حرم کا فرش اس وقت بھی ...
ایڈیٹر کی پسند -
حرم مکی ماضی وحال کے آئینے میں: تصاویر
مسجد حرام کو ہر دور کے مسلمان حکمرانوں کی خصوصی توجہ حاصل رہی۔ آل سعود خاندان کے ...
ایڈیٹر کی پسند -
حرمِ مکی : مطاف صرف طواف کرنے والوں کے لیے مختص
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ صوبے کے سکریٹریٹ نے بتایا ہے کہ خادم حرمین شریفین کے مشیر، ...
مشرق وسطی