معمرانڈونیشین خاتون حاجی شاہ سلمان کے مہمانوں میں شامل
خادم الحرمین کا مریم مرگینی کے سرکاری سطح پر حج کے انتظامات کاحکم
انڈونیشیا کی ایک عمر رسیدہ خاتون مریم مرگینی محمد بھی شاہ خادم الحرمین الشریفین ساہ سلمان بن عبدالعزیز کی مہمان بن گئی ہیں۔ خادم الحرمین الشریفین نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ 104 سالہ حاجیہ مرجیم مرگینی محمد کے سرکاری سطح پر حج کے انتظامات کریں اور انہیں ہر ممکن طبی معاونت خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات کے بعد معمر انڈونیشین خاتون حاجیہ کو سرکاری مہمان کا درجہ دے دیا گیا۔
دوسری جانب مریم مرگینی محمد نے شاہ سلمان کی طرف سے خصوصی توجہ فراہم کرنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ شاہ سلمان کی ہدایت پر خصوصی سہولیات فراہم کیے جانے پر معمر خاتون نے خادم الحرمین کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت، سلامتی ایمان اور آخرت میں اجر عظیم کے لیے دعائیں کی ہیں۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے انڈونیشیا کی 104 سالہ معمر ترین خاتون ہفتے کے روز سعودی عرب پہنچی تھیں۔
مریم مرگینی کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر وزارت ثقافت کی حج میڈیا کمیٹی کے آپریشن روم کے ڈائریکٹر عبدالخالق الزہرانی، جدہ میں انڈونیشی قونصل جنرل محمد شریف دین، انڈونیشی حج مشن کے سربراہ ارشد ہدیا اور حجاج کرام کی خدمت کے متعلقہ اداروں کے متعدد نمائندے بھی موجود تھے۔
-
شہید سوڈانی فوجیوں کے 250 اقارب حج کے لیے حجاز روانہ
'فیصلہ کن طوفان' کے شہداء کے اقارب شاہ سلمان کے خصوصی مہمان ہوں گے
بين الاقوامى -
پاکستانی نوجوان نے معذور والدہ کو حج کرانے کا مقابلہ اپنے نام کر لیا
پاکستانی نوجوان اپنے بقیہ پانچ بھائیوں کے مقابلے میں کامیاب ہو کر والدہ کو حج ...
ایڈیٹر کی پسند -
عازمین حج کو 40 برسوں سے مفت سفری سہولت دینے والا سعودی
سعودی عرب کے صوبے حائل میں رہنے والا عمر رسیدہ شخص گزشتہ 40 برسوں سے اپنے گاؤں ...
مشرق وسطی