فٹنس چیلنج: 56 پولیس اہلکاروں نے دیو ہیکل ہوائی جہاز کھینچ لیا

ولی عہد دبئی کے’فٹنس‘ پروگرام پر عمل درآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات کی پولیس نے دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے متعارف کرائے گئے ’فٹنس پروگرام‘ کا ’چیلنج‘ قبول کرتے ہوئے دبئی کی پولیس نے دیو ہیکل مسافر طیارے کو کھینچ لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’چیلنج‘ کے عنوان سے قائم کردہ ویب سائٹ پر ولی عہد اور دبئی حکومت کے ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین کی طرف سے شروع کردہ فٹنس پروگرام کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

‘چیلنج‘ کے مطابق دبئی کے ولی عہد نے ہر خاص وعام کو دعوت دی ہے کہ وہ 20 اکتوبر 20 نومبر تک روزانہ 30 منٹ اپنی جسمانی فٹنس اور صحت کے لیے جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ یہ تاکید تمام کمپنیوں، حکومتی اداروں اور تعلیمی اداروں کو بھی جاری کی گئی ہے۔

دبئی پولیس نے فٹنس چیلنج کے تحت ’ایئربس اے 380‘ کو ہوائی اڈے سے کھینچ کر اپنی فٹنس کا ثبوت دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایئر لائن کا یہ دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ ہے۔ اس طیارے کا وزن 302 ٹن ہے۔ اسے 56 پولیس اہلکاروں نے مل کر 100 میٹر تک گھیسٹا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں