یہ خبر پڑھنے کے بعد خواتین گھریلو کاموں میں جی لگائیں گی!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ برتن دھونا اور کپڑوں کو تہہ کرنا محض گھریلو کام نہیں بلکہ اب ان کا شمار آسان سرگرمیوں میں کیا جائے گا جو آپ کی زندگی کو بڑھانے کے حوالے سے مدد گار ہو سکتی ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شائع ہونے والی اس امریکی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جن ادھیڑ عمر خواتین نے روزانہ 30 منٹ تک فرش صاف کرنے اور کھڑکیاں دھونے جیسے گھریلو کام سر انجام دیے ان میں اموات کی شرح 12% کم ہو گئی۔ علاوہ ازیں جن لوگوں نے روزانہ آدھے گھنٹے کی درمیانی سے سخت نوعیت کی سرگرمی انجام دی ان میں یہ شرح 39% تک کم ہو گئی۔

نیو یارک میں بوفیلو یونی ورسٹی سے تعلق رکھنے والے اس تحقیق کے مرکزی مولف مائیکل لامونتی کے مطابق "کچھ کرنا کچھ نہ کرنے سے بہتر ہے۔ یہاں تک کہ اگر جسمانی سرگرمی ہدایت کردہ سطح سے کم بھی ہو"۔

مذکورہ تحقیق میں 6 ہزار سے زیادہ سفید فام، افریقی نژاد امریکی اور ہسپانوی نژاد خواتین کو شامل کیا گیا جن کی عمریں 63 سے 99 برس کے درمیان تھیں۔ ان کے جسموں پر بندھے ڈائنامک سینسر آلے کے ذریعے ان کی سرگرمیوں کی سطح کی پیمائش کی گئی۔

محققین کا کہنا ہے کہ بڑی عمر کی خواتین میں ہلکی پھلکی سرگرمیاں دن بھر کی مجموعی سرگرمی کا 55% سے زیادہ حصہ ہوتی ہیں۔ پروفیسر لامونتی کے مطابق اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ خواتین میں یومیہ درمیانی یا اس سے زیادہ سخت نوعیت کی سرگرمی انجام دینے کی عادت ہو۔

اگرچہ یہ تحقیق عمر رسیدہ خواتین سے متعلق تھی تاہم محققین کا کہنا ہے کہ اس کے نتائج خواتین اور مردوں کے لیے یکساں طور پر ایک پیغام ہے خواہ وہ عمر میں چھوٹے ہی کیوں نہ ہوں۔ اہم بات یہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مردوں اور خواتین کو جسمانی سرگرمی انجام دینا چاہیے تا کہ وہ بڑھتی عمر کے ساتھ اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہ سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں