خبردار! گھر کی صفائی 20 سگریٹوں کے مساوی خرابی پیدا کر سکتی ہے؟
امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزمرہ کی بنیاد پر صفائی کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات کے انسانی پھیپھڑوں کے لیے اتنی ہی تباہ کن ہیں جتنا کہ کوئی شخص روزانہ 20 سگریٹ پیتا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بیرگن یونیورسٹی کے پروفیسر سیسل سفانینس کی زیرنگرانی کی جانے والی تحقیق بیس سال جاری رہی ہے۔ یہ تحقیق ایک امریکی سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خواتین خاص طورپر صفائی کرنے والی مصنوعات کے استعمال سے متاثر ہوتی ہیں۔ ان میں سانس کی خطرناک حد تک بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ ماہرین نے تحقیق کی تیاری کے دوران 6235 مرد وخواتین ک طویل عرصے تک تجزیہ کیا۔ اس لیے اس تحقیق میں زور دیا گیا ہے کہ صفائی کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات کو زیادہ عرصے تک زیراستعمال نہ رکھیں بلکہ انہیں تبدیل کرتے رہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو خواتین گھروں میں صفائی کی مصنوعات کو مسلسل 10 سے 20 سال کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ ان کے پھیپھڑوں کو اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے جتنا کہ یومیہ بیس سگریٹ پینے کے مترادف ہے۔
-
گھریلو ملازمین کو مملکت پہنچتے ہی تنخواہ کیلئے بینک کارڈ دیدیئے جائیں: وزارت محنت
وزارت محنت و سماجی بہبود نے گھریلو ملازمین سے استفادہ کرنے والوں پر یہ پابندی عائد ...
مشرق وسطی -
یہ خبر پڑھنے کے بعد خواتین گھریلو کاموں میں جی لگائیں گی!
ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ برتن دھونا اور کپڑوں کو تہہ کرنا محض ...
ایڈیٹر کی پسند -
بیوی نے کھولتا تیل پھینک کرشوہر جلا ڈالا
گھریلو ناچاقی کا خوفناک انجام
مشرق وسطی