.

امریکی فلم ’’اوینجرز انفینٹی وار ‘‘ دیکھتے ہوئے بھارتی مزدور کی اچانک موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارت میں ایک شہری امریکا کے مارول اسٹوڈیوز کی پیش کش اوینجرز سیریز کی تیسری فلم ’’اوینجرز: انفینٹی وار‘‘ دیکھتے ہوئے اچانک زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ضلع کڈاپا میں یکم مئی کو پیش آیا ہے جہاں 43 سالہ پڈاپا سوپولا باشا یوم ِمزدور کے موقع پر ایک تھیٹر میں یہ فلم دیکھ رہا تھا۔

وہ ایک تعمیراتی مزدور تھا اور خاموشی سے فلم دیکھ رہا تھا لیکن وہ کافی دیر تک بے حس وحرکت بیٹھا رہا تو وہاں موجود عملہ کے ارکان نے اس کی 3 ڈی عینک اتاری تو یہ دیکھ کر ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ باشا کی آنکھیں کھیع ہوئی تھیں اور وہ نجانے کب کا موت کے مُنھ میں جا چکا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس کی موت قدرتی وجوہ یا پھر دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی ہے۔