.

کیا آپ یقین کریں گے کہ یہ مقامات سعودی عرب میں ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے جنوب مغربی حصّے میں واقع جغرافیائی اراضی متنوع اور متلون نوعیت کے قدرتی حسن اور جمال سے مالا مال ہے۔ یہاں سمندر اور پہاڑوں کے علاوہ مختلف قسم کی زرعی اراضی اور سبزہ زار بھی موجود ہے۔

یہاں کا ساحل سمندر، جزیروں، ورثے اور تاریخ، زراعت اور پھلوں، بارشوں اور پُرکشش موسم اور پہاڑیوں کا حسین اور منفرد امتزاج ہے جو خالق کے تخلیق کردہ ایک خوب صورت فن پارے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

ان تمام عوامل نے مل کر علاقے کو ایک ترقی یافتہ سیاحتی صنعت کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والا ایک مضبوط ترین مقام بنا دیا ہے جو دنیا کے دیگر سیاحتی مقامات سے بھرپور مقابلے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس خوب صورت خطّے کے دل کش مناظر میں سے بعض کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔