صحن مطاف میں طواف کے لیے مختص راستے کیوں تبدیل کیے گئے؟
حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے زیر انتظام عمرہ کے مناسک کی ادائی اور مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد کو کنٹرول کرنے کی ذمہ دار انتظامیہ نے مطاف کے صحن میں طواف کے لیے مختص کردہ راستے تبدیل کر دیے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عمرہ مناسک کی بحالی کے پہلے اور دوسرے مراحل میں طواف کے لیے جو ٹریک وضع کئے گئے تھے تیسرے مرحلے کے بعد ان میں تبدیلی کی گئی ہے۔
پہلے دو ٹریک عمر رسیدہ اور معذور سے دوچار عمرہ زائرین کے لیے مختص ہیں۔ ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک کے درمیان 360 سینٹی میٹر کا فاصل ہے۔
ھجوم کو کنٹرول کرنے کی ذمہ دار کمیٹی کے ڈائریکٹر انجینیر اسامہ الحجیلی نے بتایا کہ جنرل پریزیڈینسی نے مطاف میں عمرہ زائرین کے طواف میں مدد کے لیے تین الگ الگ رنگوں کی وردیوں والے 531 افراد تعینات کیے ہیں انہیں 159 کے گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر 18 رضاکاروں کے لیے ایک سپر وائزر مقر ہے۔ خواتین کو کنٹرول کرنے کے لیے 250 خواتین پر مشتمل عملہ تعینات ہے۔
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے عمرہ مناسک کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے بعد صحن مطاف میں عمرہ زائرین کے لیے مختص کردہ ٹریک تبدیل کرنے اور پہلے دو ٹریک صرف معذور اور عمرہ رسیدہ معتمرین کے لیے مختص کرنے کو کہا گیا تھا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صحن مطاف میں ہونے والی تبدیلیوں کا پس منظر کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے اقدامات ہیں اور حکومت بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدمات کررہی ہے۔
-
عمرہ مناسک کی بحالی کے بعد 4 لاکھ معتمرین کی حرم مکی میں آمد
الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ...
مشرق وسطی -
بیت اللہ کی زیارت کے لیے حجاز مقدس پہنچنے والے عمرہ زائرین خوشی سے سرشار
بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ ...
مشرق وسطی -
حرمین انتظامیہ کی طرف سے عمرہ زائرین میں زم زم کی 10 لاکھ سے زاید بوتلیں تقسیم
حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے زیرانتظام تکنیکی امور اور سروسز کے ادارے نے بیت ...
بين الاقوامى