سعودی عرب میں موسم سرما کے اختتام اور آغاز بہار کی دیگر علامات میں ایک اہم علامت 'ہد ہد' پرندے کی آمد بھی قرار دی جاتی ہے اور اس حوالے سے کئی محاورے بھی مشہور ہیں۔ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ ہد ہد کی آمد سردیوں کے رخصت ہونے اور گرمیوں کی آمد کی نشانی ہے تاہم اس بار ہد ہد بھی آ چکا ہے مگر سردیاں ابھی جاری ہیں۔
موسمی حالات پر نگاہ رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی سردی کے کچھ تھپیڑے باقی ہیں اور سردی ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ ابھی چل رہی ہے۔
ماہر موسمیات سمیر الاسمری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہد ہد کی آمد کو سردیوں کی رخصتی اور گرمیوں کی آمد کی علامت مجھا جاتا ہے۔ یہی وہ سیزن ہوتا ہے جس میں کاشت کار کھیتی باڑی شروع کرتے ہیں۔ ہد ہد ہر سال انہی ایام میں اپنی منفرد آواز کے ساتھ جلوہ گر ہوتا ہے۔ اسی موسم میں موسم میں بہ تدریج گرمی آنا شروع ہوجاتی ہے۔
ایک دوسرے ماہر موسمیات معاذ الاحمدی کا کہنا ہے کہ مختلف کہاوتیں مشہور ہیں جن کا تعلق گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہے۔ پرانے زمانے میں مشہور ہے کہ لوگ زیادہ تر بھاری عبائیں پہنا کرتے تھے۔ سردیوں جاتے ہی وہ انہیں فروخت کرتے۔ اس لیے اس سیزن کو بھاری پوشاکیں فروخت کرنے کا موسم بھی کہا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ سردیوںکا موسم اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ مگر ابھی چند دن سردی کی لہر کے باقی ہیں۔ سعودی عرب میں 7 مارچ سے عقرب ستارے کے طلوع ہونے کے بعد موسم گرما کا آغاز ہو جائے گا۔