وڈیو: آٹزم کے مرض میں مبتلا بچے نے اپنی اذان سے نمازیوں کو حیران کر دیا
سعودی عرب میں آٹزم کے شکار ایک بچے نے اپنی خوب صورت آواز اور روشن چہرے کے ذریعے اس مرض پر غلبہ پا لیا۔ آٹزم ایک نفسیاتی بیماری ہے جس میں مریض اپنے آپ میں گم رہتا ہے۔
سعودی بچے کا نام صالح ہے اور اس کا ایک وڈیو کلپ نیوز چینل الاخباریہ پر نشر کیا گیا ہے۔ وڈیو میں صالح مملکت کی ایک مسجد میں مائیکروفون پر پوری اذان دے رہا ہے۔ اس دوران مسجد میں موجود تمام افراد صالح کی خوب صورت آواز اور مکمل طور پر درست طریقے سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں آٹزم کا شکار بچوں پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔ ہیلتھ سیکورٹی کونسل کے مطابق صحت سے متعلق بیمے کی دستاویز میں آٹزم کے علاج کی مد میں بچوں کے لیے 50 ہزار ریال تک کے اخراجات رکھے گئے ہیں۔
کونسل کا کہنا ہے کہ دستاویز کی میعاد کے اندر 50 ہزار ریال تک کے اخراجات کی ادائیگی کی ضمانت دی گئی ہے۔
-
مصری بچہ Syndrome میں مبتلا ہونے کے باعث عربی بولنے سے قاصر
مصر کے صوبے اسکندریہ میں 15 سالہ لڑکا "بیبرس ممدوح عمرو" عجیب عارضے میں مبتلا ہے۔ اپنی پیدائش کے وقت سے لے کر اب تک وہ انگریزی کے سوا کوئی زبان نہیں ... بين الاقوامى -
سعودی بچہ جس نے ہم جماعتوں کی حوصلہ افزائی سے اپنی معذوری کو پچھاڑ دیا
سعودی عرب کے مشرقی شہر الدمام کے ایک اسکول میں دوسری جماعت کا طالب علم مُتعب عبداللہ الدوسری پیدا ہوا تو آکسیجن کی کمی کے سبب پٹھوں کی کمزوری میں ... مشرق وسطی -
ہاتھوں اور پائوں سے پیدائشی معذور سعودی بچہ مرجع خلائق بن گیا
سعودی عرب میں پیدائشی طور پر ہاتھوں اور پائوں سے معذور بچے نے اپنے چہرے کی مسکراہٹ سے معذوری کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ اپنے آس پاس موجود لوگوں کے دل ... مشرق وسطی