.

بڑی مقدار کے اندر ساحلی شہر جدہ میں شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جدہ میں کسٹم اتھارٹی نے بیرون ملک سے بڑی مقدار میں شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

زکوۃ ،ٹیکس وکسٹم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والی لوہے کے پائپوں کی ایک شپمنٹ میں انتہائی مہارت سے بڑی مقدار میں شراب سمگل کی جا رہی تھی ـ

شراب کی بوتلیں برآمد کرنے کے لئے لوہے کے پائپ کاٹے جا رہے ہیں
شراب کی بوتلیں برآمد کرنے کے لئے لوہے کے پائپ کاٹے جا رہے ہیں

سمگلرز نے شراب کی بوتلوں کو لوہے کے پائپوں میں اس قدر مہارت سے چھپایا تھا کہ پائپوں کا بغور جائزہ لینے پر بھی یہ معلوم نہیں ہوسکتا تھا کہ ان کے اندر شراب کی بوتلیں چھپائی گئی ہیںـ

کسٹم ذرائع کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کے تجربے اور فرض شناسی کی بدولت شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

کسٹم حکام کی شراب ضبطی کی کامیاب کارروئی
کسٹم حکام کی شراب ضبطی کی کامیاب کارروئی


کسٹم ٹیم نے پائپوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ انہیں کاٹ کر دیکھا جائے گا جب ایک پائپ کاٹا گیا تو اس میں چھپائی گئی شراب کی بوتلیں برآمد ہوگئیں ـ لوہے کے پائپوں سے 3 ہزار 612 بوتلیں برآمد ہوئیںـ

کسٹم اتھارٹی نے پولیس کی مدد سے شپمنٹ وصول کرنے کے لیے آنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا، جنہیں تحقیقات کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہےـ