عمرے کے دوران زائر کے دل دھڑکن بند، ہلال احمر کے عملے نے جان بچا لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق المسجد الحرام میں موجود ہلال احمر کی ٹیم نے ایک زائر کی جان بچا لی جسے جمعہ کی نماز کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا تھا۔ مذکورہ زائر حرم مکی شریف میں تیسرے توسیعی حصے میں موجود تھا۔

حرم مکی شریف کے ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’جمعہ کی نماز کے دوران اطلاع ملی تھی کہ ایک چالیس سالہ زائر کو سینے میں شدید درد کی شکایت ہے‘۔ ’اطلاع ملنے پر قریب ترین ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زائر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور معائنہ شروع کر دیا‘۔ ’معلوم ہوا کہ زائر کا دل دھڑکنے سے بند ہوگیا ہے جبکہ سانس رک گئی ہے‘۔ ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’ٹیم نے سب سے پہلے سانس کی بحالی کے لیے حرم کے مختلف حصوں میں موجود اے ای ڈی آلے کو استعمال کیا‘۔

ایمرجنسی سروس کا عملہ
ایمرجنسی سروس کا عملہ

’بعد ازاں دل کی دھڑکن کو بحال کرنے کے لیے کوششیں کی گئیں جو جلد ہی بار آور ہو گئیں‘۔ ’مریض کی بنض اور سانس بحال کرنے کے بعد اسے فوری طور پر اجیاد ہسپتال منتقل کیا گیا‘۔ ’وہاں کی طبی ٹیم نے معائنہ کیا اور بعد ازاں اسے فوری طور پر کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا جہاں ضرورت کے مطابق کامیاب آپریشن کیا گیا ہے‘۔

ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’مذکورہ زائر کی جان بچانے میں سب سے اہم کردار سانس کی بحالی کے لیے حرم میں نصب اے ای ڈی آلہ ہے جسے ہلال احمر نے حرم انتظامیہ کے تعاون سے متعدد جگہوں پر نصب کر رکھا ہے‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں