سعودی وزیر ثقافت کا دورہ بھارت، بالی وڈ سٹارز سے ملاقاتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزیر ثقافت اور فلم اتھارٹی مینجمنٹ شہزادہ کے سربراہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے بھارت کے تین روزہ دورے کے دوران ممبئی میں بالی وڈ کے ستاروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ثقافت کے ہمراہ فلم اتھارٹی مینجمنٹ اور متعدد سعودی کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد بھی تھا۔

دورے کا مقصد بھارت کی فلمی صنعت کے ساتھ تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا اور اس حوالے سے تعاون کی راہیں تلاش کرنا اور انہیں فروغ دینا ہے۔

سعودی وزیر ثقاقت بھارتی فلمسٹار سے ملاقات کر رہے ہیں: ایس پی اے
سعودی وزیر ثقاقت بھارتی فلمسٹار سے ملاقات کر رہے ہیں: ایس پی اے

وزیر ثقافت نے بھارتی فلم سازوں، ہدایت کاروں اور حکام سے فلمی صنعت کے ساتھ تعاون کے فروغ کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔ مملکت میں بھارتی فلموں کی عکس بندی کے لیے ترغیبات اور سہولتوں کا موضوع بھی اٹھایا گیا ہے۔

سعودی وزیر ثقافت نے انٹرنیشنل ریڈ سی فلم فیسٹول کی اہمیت اور انڈین فلم سازوں کا فیسٹول میں خیر مقدم کیے جانے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی ہے۔

شہزادہ بدر بن عبداللہ نے کہا کہ’ جب پوری دنیا مختلف حوالوں سے رابطوں، رشتوں میں جڑ رہی ہے۔ بھارت کا دورہ فلمی صنعت میں سعودی عرب کی حیثیت کو بہتر بنانے کی ایک کوشش تھی‘۔

سلمان خان اور دیگر بھارتی اداکار سعودی سفیر کے ملاقات کے دوران: ایس پی اے
سلمان خان اور دیگر بھارتی اداکار سعودی سفیر کے ملاقات کے دوران: ایس پی اے

سعودی وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ ضروری ہو گیا ہے کہ ’پوری دنیا کے ساتھ ثقافتی تعاون مضبوط بنایا جائے۔ فلم اس حوالے سے مضبوط ذریعہ ہے۔ یہ معیشت کو بڑھاوا دینے میں بھی بڑی اہمیت رکھتی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’بھارت کے دورے سے مملکت میں ابھرتی ہوئی فلمی صنعت کے رشتے مضبوط ہوئے ہیں۔ کوشش تھی کہ بالی وڈ کے ساتھ شراکت کے مزید مواقع دریافت ہوں تاکہ سعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کیے جا سکیں‘۔

فلم اتھارٹی مینجمنٹ کے ایگزیکٹیو چیئرمین عبداللہ القحطانی نے کہا کہ ’ابھرتے ہوئے ستاروں، عمدہ بنیادی ڈھانچے اور عروج پذیر ماحول کے تناظر میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ سعودی عرب دنیا بھر کے فلم سازوں کےلیے پرکشش مقام بن رہا ہے۔ امید ہے باہمی تعاون سے مملکت میں فلمی شعبے کو مزید عروج ملے گا‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں