اسٹرابیری کی مصنوعات کی آبی زراعت سعودی کاشت کاروں کے لیے ایک پرکشش علاقہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ علاقہ اسٹرابری کی پیداوار میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔
طائف شہر کے رہائشی عویض الجعید کسان نے سٹرابری آبی زراعت کی تکنیک کو اپنا کر زرعی پائیداری کی تلاش میں برسوں گزارے۔
زرعی شعبے میں محنت اور تحقیق کے بعد وہ اسٹرابری کاشت کرنے اورسال بھران کی بڑی مقدارمیں کاشت کرنے میں کامیاب رہے۔ یہ حیران کن ہے کہ عویض جعید اسٹرابری جیسے پھل کے لیے نایاب ماحول پیدا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
اپنے تجربے کے بارے میں الجعید نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ وہ مختلف فصلوں کے لیے اپنی متعدد تکنیکوں کے ساتھ زراعت کے شعبے میں روایتی پیداوار سے ہائیڈروپونکس کی طرف چلے گئے۔ انہوں نے اسٹرابری کی پیداوار پر توجہ دینا شروع کی کیونکہ یہ نایاب مصنوعات میں سے ایک ہے۔ مشکل موسمی ماحول میں اس کی کاشت ہوتی ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ عملی اور سائنسی تجربات کے نتیجے میں چار سال قبل پائیدار زرعی پیداوار تک پہنچ گئے۔ یہاں تک کہ اسٹرابیری طائف کی مستقل پیداوار بن گئی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ اس نے اُنہیں کئی شہروں میں برآمد کرنا شروع کیا۔ جعید اپنی کاشت کردہ اسٹرابری کو مملکت سے باہر برآمد کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ کاشت کا رقبہ 10 ہزار مربع میٹر ہے۔ یہ ان کے فارم کے کل کا 1/6 ہے، جسے وہ پھیلانے اور زیادہ کھپت اور طلب والی مصنوعات پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ وہ مخصوص موسم کی فصلوں اور ہرموسم میں تیار کریں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کا پراجیکٹ اس پھل کو اگانے کے جذبے کے ساتھ شروع ہوا تھا۔اس کے بعد اعلی اقتصادی فزیبلٹی اور مخصوص غذائیت کی وجہ سے بہت سے صارفین کی پہلی پسند بن گیا۔
-
سعودی عرب : طائف میں دوسرا "گلاب میلہ" کل سے شروع ہو گا
سعودی عرب کے شہر طائف میں کل سے Rose Festival کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو رہا ہے۔ مکہ مکرمہ صوبے کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کے زیر سرپرستی اس میلے کا ... مشرق وسطی -
طائف اور الاحساء گورنریوں کی ترقی کے لیے دو اداروں کے قیام کا شاہی فرمان
جمعرات کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے طائف گورنری کی ترقی کے لیے ایک کمیشن قائم کرنے کا شاہی حکم جاری کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے الاحساء ... مشرق وسطی -
طائف میں بارشوں کے بعد ہلکے سیلاب کی کیفیت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئی
ایمیچیور ویڈیو میں وادی وثال قیا کے سیلابی ریلا شاہراہ سدیرہ کی سمت بڑھ رہا ہے مشرق وسطی